مقدمہ کا اندراج کس طرح کیا جاتا ہے؟ 

جب کوئی بھی جرم قابل دست اندازی کا اندراج ہوتا ہے کہ پولیس کا فرض ہے کہ اس کا مقدمہ درج کرے اور اس مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے حقائق کو مقدمہ کو یکسو کرے تفتیش کا اختیار پولیس اسٹیشن آفیسر کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ کیسی بھی پولیس آفیسر جو کہ اس تفتیش کا اختیار رکھتا ہو تفتیش پر مامور کرے اور مقدمہ کو حقائق پر پہنچائے اور خود اس کی نگرانی کرے اور تمام امور کو بروے کار لائے پہلاقدم کسی بھی پولیس آفیسر کے لیے لازمی ہے کہ وہ تفتیش مقدمہ پر مامور ہوتے ہی سب سے پہلے متاثرہ،مدعی ،گواہان کے بیانات اور موقع ملاحظہ کرے


 اور موقع سے تمام شواہد اکھٹے کرے اور انکو تفتیش کا حصہ بنائے تمام مندرجات پولیس آفیسر کو چاہیے کہ وہ تمام امور کو جو اس نے دوران ملاحظہ موقع سرانجام دیئے ان کااندراج اپنی ضمنی میں کرے اور تمام مال مقدمہ درست طور ہر حوالے محرر تھانہ کرے اور اس کے بارے میں روزنامچہ میں اپنی رپٹ تحریر کرے گرفتاری ملزمان پولیس آفیسر جب بھی کسی ملزم کو گرفتار کرے سب سے پہلےاس کی تلاشی لےاس سے برآمدہ تمام چیزوں کی فہرست مرتب کرے اور قبضہ میں لے۔تمام چیزوں کو درست طور ہر حوالے محرر تھانہ کرے ان کا اندراج روزنامچہ میں کرے


 اور ان کی تفصیل اپنی ضمنی میں تحریر کرے ملزم کو درست طور پر بند حوالا ت تھانہ کرائے ملزم کو پیش عدالت کرے کسی بھی ملزم کو اس کی گرفتاری کے 24 گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کرنا لازمی ہےلہذا ملزم کو پیش عدالت کرنےسے پہلے پولیس آفیسر کو چاہیے کہ وہ تمام قانونی مراحل کو پورا کرے اس کے بعد عدالت میں پیش کرے تا کہ جناب جج صاحب کو تمام سوالات کا جواب سے سکے 


اور تمام امور کو بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ کو عین حقائق ہر یکسو کرسکے چالان کی تیاری جب تفتیش مقدمہ مکمل ہوچکی ہوتی ہے کہ اس کے بعد تمام تفتیش کے مراحل کو اکٹھا کیا جاتا ہے اور ملزم کے خلاف ثبوت کو پیش عدالت کرنے کے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے تا کہ ملز م کو اس کے کیے کی سزا مل سکے پولیس آفیسر کو چاہئے کہ وہ اس کو بہتر انداز میں تیار کرے اور عدالت میں پیش کرے تا کہ ملزم کو سزا مل سکے